ساڑھے تین لاکھ درہم،دبئی میں مقیم غیرملکی نے دل جیت لیے

221

متحدہ عرب امارات میں مقیم تارک وطن نے کسی شہری کی کھو جانے والی بھاری رقم پولیس کے حوالے کردی۔ محمد کفیل نامی غیرملکی نے اماراتی ریاست دبئی میں نیک نیتی اور ایمان داری کی بہترین مثال قائم کی اور تقریبا ساڑھے تین لاکھ روپے کہیں سے پڑے ملنے پر پولیس کے حوالے کردیے۔ تفصیلات کے مطابق شہری کو پولیس اسٹیشن کے اطراف سے 3 لاکھ 49 ہزار درہم ملے تھے۔ محمد کفیل کی دیانت داری پر پولیس افسران نے اسے تحائف پیش کیے اور تارک وطن کے کردار کی تعریف کی۔دبئی پولیس نے مذکورہ شخص کے اخلاقی طرز عمل اور اچھے برتا کے اعتراف میں خصوصی تقریبا کا انعقاد کیا اس دوران اسے تحائف اور تعریفی سند پیش کی گئی۔ پولیس کی جانب سے اس اعزاز پر غیرملکی نے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ایمانداری کے اس احسن مثال پر کفیل نے عام شہریوں سے بھی خوب داد سمیٹی۔