امیرجماعت اسلامی کراچی کی ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو ودیگر لواحقین سے تعزیت

414

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ملیر میں ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام کے فارم ہاوس پر تشدد سے جاں بحق ہونے والے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو ودیگر لواحقین سے ان کے گھر جاکر ملاقات و تعزیت کی اور کہاکہ ملیرمیں ہونے والا انسانیت سوز واقعہ سندھ میں وڈیرہ شاہی اور غلامی کے نظام کی اصل تصویر ہے ،یہاں انسانوں کی اپنی کوئی مرضی نہیں، یہاں جمہوریت یرغمال ہے، قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے،جماعت اسلامی ناظم جوکھیو کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے ،حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے ایسے اقدامات کریں کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ملاقات میں ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے ناظم جوکھیو پر تشدد اور قتل کے دل دہلانے والے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیااورمطالبہ کیا کہ بھائی ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔