ایتھوپیا: باغیوں کی نظر اب دارالحکومت پر، امریکی سفارتکاروں کو واپسی کا عندیہ

346

شمالی ایتھوپیا میں باغی فورسز کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی کے باعث امریکی سفارت خانے نے کچھ عملوں کو خاندان سمیت ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے.

رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے کہا کہ وہ آپسی دشمنیوں پر شدید فکر مند ہے اور جنگ بندی مذاکرات کے حق میں فوجی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے.

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کی حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے جب کہ شمالی علاقے ٹیگرے سے فورسز نے عدیس ابابا کی طرف آگے بڑھنے کی دھمکی دی ہے

ٹگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (TPLF) کے ترجمان گیتاچیو ریڈا نے بتایا کہ ٹائیگریان فورسز دارالحکومت سے 325 کلومیٹر (200 میل) دور امہارا ریاست کے قصبے کیمیس میں موجود ہے۔