وزیر توانائی سندھ نے سول اسپتال میں سولر پاور سسٹم کا افتتاح کردیا

200

وزیر توانائی سندھ نے سول اسپتال میں سولر پاور سسٹم کا افتتاح کردیاہے ۔افتتاحی تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نور محمد اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس موقع پر نور محمد نے کہا کہ سول اسپتال کی 16 عمارتوں پر سولر پلانٹ لگایا گیا ہے، منصوبے پر 9 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے سے 1.05 میگا ووٹ بجلی فراہم ہوگی، جبکہ اس سے اسپتال کا 70 فیصد حصہ شمسی توانائی سے چلے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی نے کہاکہ صوبے کے 37 سرکاری اسپتالوں کو اس منصوبے میں شامل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے 7 اسپتال اس منصوبے میں شامل ہیں جبکہ 2 لاکھ گھروں میں سولر انرجی کا منصوبہ بھی جاری ہے۔