کالعدم تحریک لبیک کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حیدرآباد میں سیکورٹی سخت

105

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کالعدم تحریک لبیک کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حیدرآبا دمیں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے حیدر چوک پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ،حیدر چوک پہلے بھی تحریک لیبک کے دھرنوں کا مرکز رہا ہے جس کے باعث یہاں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔