آ پﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، مقررین

221

حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ صوبہ سندھ کی جانب سے اسلامک اکیڈمی حیدرآباد مین دوروزہ تربیت گاہ کا اہتمام کیا گیا۔کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی کی پرنسپل پرو فیسر روبینہ زرین نے کہا کہ رسول اکرمﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہر مسلمان آ پ ﷺپر جان قربان کرنے کو تیار رہتا ہے۔ شگفتہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ﷺ آ خری رسول ہیں قرآن کریم آ خری الہامی کلام ہے اور دین مکمل ہو گیا اب اسلام کے علاوہ کوئی دین اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرمائے گا۔ آخر میں پرو فیسر عفت شاہد نے تحفظ ناموس رسالت امن علم کی ضمانت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعا لی کا فرمان ہے کہ نبی اکرم ﷺ مومنوں پر ان کی جانوں سے زیادہ مقدم ہیں لہذا آ پﷺ کی عزت و ناموس ہماری جان و مال سے زیادہ مقدم ہے اسلام میں توہین رسالت کی سزا صرف سزائے موت ہے اور پاکستان کے آئین کی دفعہ 295 c کے تحت توہین رسالت کی سزا صرف موت ہے اور اس دفعہ میں یہ بھی واضح ہے کہ تمام انبیا کرام کی عزت و ناموس برابر ہے اور کسی بھی نبی کی تو ہین برداشت نہیں کی جا سکتی ۔کانفرنس میں صوبے کے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جن میں صوبہ سندھ میں قرآن پاک با ترجمہ اسکول کی سطح تک لازمی کیا جائے، ڈاکٹر عبد القدیر خان محسن پاکستان ہیں ان کی جدو جہد کا نتیجہ ہے کہ امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں ہر یونیورسٹی میں ان کے نام سے چیئر قائم کی جائے اور ان کی خدمات کو تفصیل سے شامل نصاب کیا جائے پاکستان کے عوام کسی صورت قانون توہین رسالت میں ترمیم برداشت نہیں کریں گے لہذا اس قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کی جائے سیرت النبی ﷺ کو تفصیل کے ساتھ شامل نصاب کیا جائے کہ مطالبات شامل تھے ۔ تربیت گاہ سے صوبہ سندھ کی صدر کریم النسا کے علاوہ مرکزی نائب صدر فرخندہ کمال صدر حیدرآباد ڈویژن پرو فیسرافشین عثمان ،سیکرٹری صوبہ سندھ زاہدہ نسرین نگراں شعبہ تنظیم پرفیسر یاسمین جاوید ، مبینہ سعید اور امتیاز فاطمہ نے خطاب کیا طالبات کے مابین مقابلہ نعت خوانی اور میرے پیارے نبی ﷺ کے عنوان سے مقابلہ تقریر رکھا گیا دونوں مقابلوں میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ دوروزہ کانفرنس کے آ خر میں کامیاب طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔