سوڈان میں فوجی بغاوت: اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں ہونگے، سفارتکار

439

ایک سینئر سوڈانی سفارت کار نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں فوجی بغاوت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی نیوز ایجنسی کان سے بات کرتے ہوئے سوڈانی سفارت کار نے کہا کہ بہت سے فوجی رہنما اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار پر قبضے سے فوج کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے کیونکہ حکومت کو تحلیل کر دیا گیا اور ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔

لیکن، انہوں نے کہا کہ فوج نے سویلین حکام کے ساتھ شراکت کو ختم کر کے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے۔ انہیں لوگوں کے ردعمل کا اندازہ نہیں ہے جو فوجی بغاوتوں سے تنگ آ چکے ہیں. فوج کو بھی عوامی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔