جئے سندھ قومی پارٹی کا لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر احتجاج

151

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جئے سندھ قومی پارٹی کی جانب سے جبری گمشدگی اور پولیس کی چڑھائی کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر اللہ ڈنو عرف اے ڈی راہموں، فقیر شبیر لغاری، اذان چانڈیواور اظہر سومرو ودیگر نے کہاکہ ہر روز جبری طور پر لوگوں کو غائب کیاجارہاہے جن میں سندھ کے نوجوان، قومی کارکن، ادیب، قلم کار سمیت ہر شعبے کو لوگ شامل ہیں ہمارے بھی کتنے نوجوان غائب کیے گئے جن کا تاحال کوئی پتا نہیں ہے۔ ان کے اہل خانہ شدید اذیت سے دوچار۔ انہوںمطالبہ کیا کہ فوری طور پر گمشدہ افراد کو ظاہر کیاجائے اوران پر کوئی کیس ہیں تو عدالت میں پیش کیاجائے ۔