بدین ،پی پی رہنما کے گھر پر فائرنگ، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

384

بدین (نمائندہ جسارت) بدین پی پی پی رہنما تلہار کا اپنے گھر پر فائرنگ کامعاملہ، ایف آئی آر درج، ملزم گرفتار، ملزم کے اہل خانہ کے مطابق مقدمہ جھوٹاہے۔تفصیلات کے مطابق تلہار پی پی کے صدر غلام حیدر عرف منو جتوئی نے میڈیا کو بتایا کہ سابق پولیس افسر کے بیٹے آصف رضا عرف شیرو نے رات کو دیر سے ان کے گھر پر بلاجواز فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کے گھر میں موجود بچے خواتین اور محلے دار سخت پریشان اور خوفزدہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔پی پی رہنما نے بتایا کہ ملزم انہیں مارنے کے لیے آیا تھا لیکن محلے داروں کی حکمت عملی اور اللہ پاک کے کرم سے وہ محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ تلہار تھانہ پر ایف آئی آر درج کروادی ہے اور پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب ملزم کے اہل خانہ نے پی پی رہنما کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پاک بھارت میچ میں پاکستان کی بہترین کامیابی پر پورے شہر میں جشن کا سماں تھا اور لوگ و بچے خوشی میں رنگا رنگی پھاٹکے پھاڑ کر خوشی کا اظہار کررہے تھے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پی پی رہنما نے فائرنگ کا من گھڑت الزام لگاکر آصف رضا کو پھنساکے جھوٹا مقدمہ قائم کروایا ہے جس کی صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔