ڈینگی سے بچائو کیلیے اسپرے مہم تیز کی جائے ،عبداللطیف

150

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبداللطیف شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں،سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان، نائب صدر شاہد راجپوت،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ،پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر، کو آرڈینیٹر انیق راجپوت و دیگر ممبران نے ڈینگی کی بڑھتی ہوئی لہر پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں فوری طور پر ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے کرایا جائے اور لوگوں میں آگاہی مہم تیز کی جائے تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔اس موقع پر ویلفیئر کے صدرعبداللطیف شیخ نے ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اکبر شاہ معصومی،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ غلام مصطفی قائم خانی اور انچارج ملیریا پروگرام بلدیہ مجاہد سے ملاقات کرکے اسپرے کا بندوبست کریں۔آج 22 اکتوبر ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اکبرشاہ معصومی ،ڈائریکٹر ہیلتھ غلام مصطفی قائم خانی اور انچارج ملیریا مجاہد سے ملاقات کی۔ملاقات میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی سے بچاؤ کے اسپرے سے متعلق گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے بھائی خان ویلفیئر کا مؤقف سن کر متعلقہ افسران کو ہدایت دے دیں کے بھائی خان ویلفیئر کی جانب سے دی گئی درخواست پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ان کے علاقے میں اسپرے کیا جائے۔انہوں نے بھائی خان ویلفیئر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی اور لوگوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔اور بھائی خان ویلفیئر کے فلا ح و بہبود کے کاموں میں ہمارا تعاون ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوگا۔ان شاء اللہ تعالی ایک یا دو روز میں پورے علاقے میں اسپرے ہو جائے گا۔