شہرمیں106مقامات سے گٹکے کی سپلائی کاانکشاف

374

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میںگٹکا فروشوں کو 106جب کہ صوبے بھرمیں 312 مقامات سے کی گٹگے کی فراہمی کی جاری ہے اسپیشل برانچ نے حتمی رپورٹ تیار کرلی ، ملیر میں 6 فیکٹریاں، ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد میں 2 فیکٹریاں قائم ہیںکورنگی میں 23مقامات سے بڑے پیمانے پر گٹکا سپلائی کی نشاندہی کی گئی ،اولڈ سٹی ایریا میں 4مقامات ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اورنگی ٹاؤن سے 9 فیکٹریاں چلائی جارہی ہیں۔کیماڑی میں بلدیہ سمیت 13 مقامات پر گٹکے کا کاروبار جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 47مقامات کی نشاندہی کی گئی اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں گٹکے کے سرپرستوں سے متعلق بھی انکشافات کیے گئے۔ درجنوں پولیس افسران اور اہلکاروں پرسرپرستی کا الزام پولیس نے 6 روز کے دوران 300سو سے زائد گٹکے کی فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار کیے۔