کویت میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کی پابندی ختم

392

کویت میں جماعت کے دوران نمازیوں میں سماجی فاصلے کی دوری ختم کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا کیسز میں کمی اور ویکسینیشن عمل تیز ہونے پر کویت کی کابینہ نے پابندیوں میں ‏نرمی کی منظوری دی ہے۔

کویت میں قریباً ڈیڑھ سال بعد مساجد میں باجماعت نماز کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی گئی ‏ہے اور نمازیوں نے بغیر کسی دوری کے باجماعت نماز ادا کی ہے۔

کابینہ نے سماجی تقریبات کے انعقاد اور کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی میں بھی نرمی کی ہے تاہم صحت کے ‏ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔

کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 24 اکتوبر اتوار سے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا اور ہوائی اڈہ مکمل ‏گنجائش کے ساتھ کام کرے گا۔

ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو کویت کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔