بدین ،ٹریکٹر تھریشر کی زد میں آکر لڑکی کچل گئی

265

بدین (نمائندہ جسارت ) گولارچی کے قریب پٹیہل کے مقام پر بدین کراچی ہائی وے پر روڈ کراس کرتے ہوئے 13 سالہ سویرا کھوسو ولد منظور علی کھوسو ٹریکٹر تھریشر کی زد میں آکر کچل کر ہلاک ہوگئی۔متوفیہ کی لاش تعلقہ اسپتال لائی گئی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔جبکہ ٹریکٹر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔