بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور سیلاب‘ 150 افراد ہلاک

418
بھارت اور نیپال میں بارش نے تباہی مچادی‘ دریا بپھرنے سے پل ٹوٹ کر گر گیا ‘ گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں‘ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکال رہے ہیں‘ دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں

نئی دہلی؍ کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور نیپال میں شدید بارش، سیلاب اور تودے گرنے سے 150سے زائد افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں 46 افراد ہلاک ہوئے،جب کہ کیرالا میں 36اموات ہوئیں۔ ادھر نیپال کے مختلف علاقوں میں 43 افراد ہلاک اور 30 لاپتا ہو گئے ۔ ملک بھر میں 3 روز سے جاری شدید بارش نے تباہی مچارکھی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث محصور ہو جانے والے افراد کے لیے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سے زرعی اراضی اور رہایشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔