اساتذہ کی خدمات معاشرے کی ترقی کیلیے اہم ہیں،رافعہ جاوید

387

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اساتذہ کے عالمی دن پر،دی آرکیڈا سکول انتظامیہ اساتذہ کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے اور تعلیم میں ان کی شراکت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور معاشرے کی ترقی کیلیے ان کے کردار اور اہمیت کو سراہا جاتا ہے۔ اس خوشگوار جشن کے بعد میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام سرٹیفکیٹ ایوارڈنگ تقریب آرکیڈ اسکول پی ای سی ایچ ایس برانچ کراچی میں منعقد ہوئی۔اساتذہ کے دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رافعہ جاوید ملاح، رجسٹرار ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزا سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم موقع ہے جو اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ڈائریکٹردی آرکیڈ اسکول کرن تنویر نے کہا کہ عالمی نقطہ نظر اور کووڈ19کی وجہ سے معاشی بحران جس نے بہت سی ترقی یافتہ معیشتوں کو غیر مستحکم کیا، انسانی آفات تک، اساتذہ کا کردار معاشرتی ترقی اور معاشروں کی فکری تعمیر نو کیلیے اہم رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ظفر ریاض باری، رافعہ جاوید ملاح، ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی، عبدالستار اور دیگر نے اس دن کی خصوصی اہمیت کیلیے آرکیڈ اسکول کے اساتذہ کی چاروں شاخوں میں سرٹیفکیٹس اورایوارڈ تقسیم کیے۔