عیدمیلادالنبیؐ پر مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں، وزیراعلیٰ

314

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں علما ء کرام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اورساتھ ساتھ ڈویژنل انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید میلاد النبیؐ منانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شہر صاف ستھرا رہے اور عید میلادالنبیؐ کے جلوس کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔اجلاس میں صوبائی وزرا سعید غنی ، ناصر شاہ ، فیاض بٹ ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب ، آئی جی پولیس مشتاق مہر ، سیکرٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز ، کمشنر کراچی اقبال میمن ، ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس ، سیکرٹری ایل جی نجم شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل سیکرٹری فیاض جتوئی ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی زبیر چنا نے شرکت کی۔