ملک میں کورونا سے مزید 17 جاں بحق، 720 نئے کیسز رپورٹ

472

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 17 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 269 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 17 مریض انتقال کرگئے جب کہ 720 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 384 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 237 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 9 ہزار 878 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 486 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 773 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 529 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 46 ہزار 184 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 793 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 682 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 842 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 15 ہزار 269 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 774 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 198 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 683 اموات اور 1 لاکھ 67 ہزار 893 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 445 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 191 ہے۔ اسلام آباد میں 937 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 4 ہزار 317 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 397 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 188 ہے۔ آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 469 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 120 جب کہ فعال کیسز کی 129 ہے۔ صوبے میں 352 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 639 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 369 جب کہ فعال کیسز 76 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 107 مریض صحت یاب ہوئے۔