حیدرآباد ،بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر مفت طبی کیمپ کا قیام

222

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفقت علی سولنگی کی صدارت ماری اسٹوپس سوسائٹی اورپرتھ ڈویلپمنٹ آرگنائز سے تعاون سے بزرگوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جبکہ مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شفقت سولنگی، ماری سوسائٹی کے مرکزی رہنما عمران احمد، زوہیب کاکا، پرتھ کی رہنما فرحانہ سولنگی، رمیز سولنگی، عبدالرحمن سولنگی، حافظ ادریس سولنگی، یوسف نے کہاکہ بزرگ ہمارے معاشرے کا حساس طبقہ ہیں جنہیں ہماری بھر پور توجہ ، عزت، اہمیت، احترام کی ضرورت ہے ہمارے گھرانے کے لیے بزرگوں کی دعاؤں کی بڑی اہمیت ہے ایک دن ہمیں بھی اس عمر سے گزرنا ہے ۔شفقت علی سولنگی نے حکومت کی جانب سے بنائے گئے سینئر سٹیزن کے قانونی ایکٹ2014ء سے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ حکومتی سطح پر بزرگوں کے لیے کارڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس میں بزرگوں کو علاج، سفری سہولت اور راشن کی مد میں رعایت دی گئی ہے میڈیکل کیمپ پر65مردو خواتین کو مفت ادویات دیں گئی۔ آخر میں بزرگ عبدالرحمن سولنگی کے ہاتھ سے کیک کٹکنگ کرائی گئی۔