دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

191

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹ ایک با ر پھردس گرام سونے کی قیمت1لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ۔جمعرات کوعالمی مارکیٹ میں29ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1800ڈالر ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں2300روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ19ہزار روپے پر جا پہنچی۔