سرجری کی تکلیف کو کم کرنے کیلئے سوزن زئی ایک بہترین آپشن

681

گھٹنے کی سرجری کے بعد بہت سے مریضوں کو درد کی ایک سطح کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ درد کش ادویات لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

اب نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آپریشن کے دوران سوزن زئی (acupuncture) کا استعمال نشے کے خطرے کو بڑھائے بغیر اس درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

مطالعہ کی مصنف ڈاکٹر سٹیفنی چینگ نے کہا ، “درد کو کم کرنے والی نشہ آور میڈیسن اب وبا کی صورت اختیار کرچکی ہیں. یہی وجہ ہے کہ ایسی صورتحال میں درد کو کم کرنے کے متبادل طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پیدا ہوئی ہے اور ایکیوپنکچر ایک پرکشش آپشن ہوسکتا ہے۔”

سٹیفنی ہسپتال برائے اسپیشل سرجری میں اینستھیسیولوجسٹ اسسٹنٹ اور نیو یارک شہر میں ویل کارنیل میڈیسن میں کلینیکل اینستھیسیولوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

ایکوپنکچر درد کے احساس کو انتہائی کم کرنے کا ایک طریقہ کار ہے جس میں متاثرہ جگہ کے مخصوص مقامات پر باریک سوئیاں چبھوئی جاتی ہیں. یہ مخصوص مقامات انسانی توانائی کی اہم جگہیں شمار ہوتی ہیں. یہ طریقہ کار کئی نفسیاتی و جسمانی پیچیدگیوں میں استعمال کیا جاتا ہے.