دعوت اسلامی کے تحت ہر طرف محفلوں کا سلسلہ جاری

351

حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر)دعوت اسلامی کے تحت ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی ہر طرف محفلوں کا سلسلہ جاری ہوگیا فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن سمیت لطیف آباد فیضان مدینہ اور مساجد پر چراغاں کردیا گیا ہے، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار آگئی جبکہ دعوت اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز رضا عطاری، حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی محمددانش عطاری اور دیگر ذمے داران کا حیدرآباد شہر کی مساجد میں جشن میلاد النبی ﷺ کی آمد کی خوشی میں منعقدہ محافل نعت و میلاد میں بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی طرح گلی محلوں میں پرچم کشائی کا انعقاد بھی کیا جا رہاہے۔دعوت اسلامی میڈیا ڈپارٹمنٹ حیدر آباد کے مطابق آج بروز منگل12 اکتوبر کو بعد نماز عشا لطیف آباد یونٹ نمبر 6 کی جامع مسجد غوثیہ اورایک مینار گول مسجد میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان مدنی ماہ ربیع الاول کے فضائل پر بیان کریں گے جبکہ اسی روز رات 10 بجے تک کچا قلعہ ممتاز کالونی کی اقصیٰ مسجد میں بھی اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں کراچی سے تشریف لانے والے مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان عطاری مدنی خصوصی بیان کریں گے اور اجتماع میں معززین شہر سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔