اٹلی میں طیارہ حادثہ، ارب پتی معہ اہلخانہ سمیت 8 افراد ہلاک

519

ایک چھوٹا نجی طیارہ شمالی اٹلی کے شہر میلان کے مضافات میں ایک خالی عمارت سے ٹکرا گیا جس میں سوار تمام آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ میلان کے لینیٹ سٹی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والا طیارہ جزیرہ سرڈینیا کی طرف جا رہا تھا۔

اطالوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسے رومانیہ کے ارب پتی ڈین پیٹرسکو اڑا رہے تھے۔

68 سالہ ڈین پیٹرسکو رومانیہ کے امیر ترین افراد میں سے ایک تھا۔ انہوں نے ایک بڑی تعمیراتی فرم کی سربراہی کی اور ہائپر مارکیٹس اور مالز کی ایک چین کے مالک تھے۔ کوریئر ڈیلا سیرا اخبار کی رپورٹ کے مطابق وہ جرمن شہریت بھی رکھتے تھے۔

کوریئر اور اے جی آئی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پیٹرسکو کی 65 سالہ بیوی جو فرانسیسی شہریت بھی رکھتی ہیں اور ان کا 30 سالہ بیٹا ڈین اسٹیفانو اور اس ایک بچہ بھی مارا گیا ہے۔