کراچی میں قدیم گوٹھوں کو مسمار کیے جانے کا عمل قابل مذمت ہے،قادر مگسی

88

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ملیر ضلع کے مختلف قدیم آبادیوں پر آج تک بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے گوٹھوں پر چڑھائی، گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے، جن میں پولیس ان کی مددگار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی آشیرباد سے ایک سازش کے تحت کراچی میں قدیمی گوٹھوں کو مسمارکیے جانے کا عمل نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اصل میں اس دھرتی کے مالکوں پر دھرتی تنگ کرنے کی سازش ہے جن کا پاکستان کی عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے، بحریہ ٹاؤن سمیت سندھ کی زمین پر بنائی جانے والی تمام اسکیموں کے اصل مقاصد تارکین وطن کو آباد کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت مشترکہ طورپر مختلف منصوبوں اور ساحلی و کوہستانی پٹی پرغیرقانونی طورپر غریب افرا دکی زمین پر قبضہ کررہی ہے ۔