دادو ، خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کیخلاف شہریوں کا ھرنا

288

دادو (نمائندہ جسارت) جوہی شہر میں سیپکو کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، جلے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نا کرنے کے خلاف شہریوں کی جانب سے دو روز سے گرڈ اسٹیشن جوہی کے سامنے جوہی کے شہریوں سیاسی سماجی، مذہبی، کاروباری افراد کی جانب سے قائم احتجاجی کیمپ پر مظاہرین سے مذاکرات کے لیے سپرنٹنڈنٹ انجینئر احمد خان شیخ پہنچ گئے۔ مظاہرین سے دھرنے ختم کرنے کے لیے مذاکرات کیے۔ اس موقع پر مظاہرین ہاشم کھوسو، قربان کھوکھر، میہر گاڈھی، امین وگھیو قادر لغاری اور دیگر نے کہاکہ روزانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے اسکے علاوہ سیپکو ملازم گرڈ کے باہر مختلف مقامات پر ڈی فٹنگ قائم کرکے بجلی بند کی جارہی ہے جو غیر مناسب عمل ہے جبکہ شہر میں جلے ہوئے ٹرانسفارمر بھی کئی مہینوں تک تبدیل نہیں کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمال خان، ڈرگھ بالا اور حاجی خان فیڈر پر محض تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ای سیپکو نے مظاہرین کی شکایات سننے بعد یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جوہی شہر میں اب صرف سات گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی، رات کے وقت کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور ڈی فٹنگ کے جمپر صرف الٹ کی صورت میں اتارے جائیں گے، بغیر فالٹ کے جمپر اتارنے والے عملدار کی تصاویر یا ویڈیو بھیجی جائیں ملوث عملدار کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا ایس ای نے مزیدکہاکہ کمال خان، ڈرگھ، حاجی خان فیڈر پر اب دس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی ایس ای سپکو کی یقین دھانی پر مظاہرین نے 56 گھنٹے سے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔