الٰہی بخش انوربن قا سم ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر منتخب

274

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (بقاٹی) کے سالانہ انتخاب 2021-22 میں الٰہی بخش انور صدرجبکہ شکیل اشفاق سینئر نائب صدراور حسین آغا نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ بقاٹی کے نئے ارکان میںماپاک ایڈیبل آئل سے عبدالرشید جان محمد،دائود میٹ کمپنی سے امین دائود،پاکستان سینتھیٹکس سے نعمان یعقوب، آغا اسٹیل سے حسین آغا اورایم اے آئل سے الٰہی بخش انور شامل ہیں۔ اس مو قع پر بقاٹی کے سرپرست اعلیٰ میاںمحمد احمدنے امیدظاہر کی کہ نئے عہدیداربقاٹی کی کارکردگی میںمزید اضافہ کریں گے۔ بقاٹی کے نو منتخب عہدیداران نے ممبران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ صنعتکاراور تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملکی صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپورجدوجہد کی جائے گی ۔