ایم کیو ایس سی کے تحت مہنگائی کے خلا ف مظاہرہ

133

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 ء کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ عوام کو روٹی ، روزگار سمیت معاشی استحکام فراہم کرنا ریاست اور حکومت دونوں کی ذمے داری ہے اور یہ بنیادی حقوق کا اہم حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کے تحت مہنگائی اور بے روزگاری کے عدم خاتمے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ اسلم خان فاروقی نے کہا کہ حکمران خوف خدا کریں اور مہنگائی و بے روزگاری کے سدباب کے لیے فی الفور ٹھوس اقدام اٹھائیں مظاہرے میں حکیم محمد شعیب قریشی، محب محمد اجمل، دلشاد علی انصاری، ماسٹر اسلم، رشید فضل، ایڈوکیٹ ناصر رضوان خان، اسلم رامپوری، حاجی شریف الدین، حاجی شہاب الدین عبدالعزیز منگریو و دیگر شریک تھے۔