میرواہ گورچانی: بلدیہ کے عارضی ملازمین 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم

147

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے 15 عارضی ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ سے محروم، ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی، دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا کوئی داد رسی نہیں، متاثرہ ملازمین۔ ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی و واٹر سپلائی اسکیم میرواہ گورچانی کے 15 عارضی ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں، تنخواہیں نہ ملنے کے باعث غریب ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔ حسن لغاری،رمضان گورچانی،ندیم راجپوت اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اب تو دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے اور ہم بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ہماری داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات، کمشنر میرپورخاص اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سے اپیل کی ہے کہ ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہم اس پریشانی سے نکل سکیں۔