حیدرآباد:اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سرکاری اراضی پر تعمیرات رکوادی

197

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مطاہر حسین وٹو نے پریٹ آباد مہران گراؤنڈ کے نزدیک سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کی جانب سے ناجائز تعمیرات کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ناجائز تعمیرات کو رکوانے کے احکامات جاری کیے اور وارننگ دی کہ اب کسی نے بھی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کی تو اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔