ابوظبی: 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پرچلنی والی تیز ترین رولر کوسٹر تیار

618

ابوظبی: دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر (جھولا) فارمولا روسا صرف 4 اعشاریہ 9 سیکنڈ میں اپنی ٹاپ اسپیڈ یعنی 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ جاتا ہے، تو ان چھٹیوں میں ایک دفعہ فارمولا روزا رولر کوسٹر پر سفر تو بنتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فارمولا ون ریسنگ کار ہر کسی کی پہنچ میں ہے نہ ہر کوئی اسے ڈرائیو کرسکتا ہے مگر کیسا رہے اگر آپ کو فارمولا ون جتنی سپیڈ پر رولر کوسٹر کی سواری کرائی جائے، تو ریڈی ہوجائیں اس دل دہلا دینے والے تجربے کیلئے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں واقع فراری ورلڈ تھیم پارک نے فارمولا روسا رولر کوسٹر متعارف کرادیا ہے اور اس رولر کوسٹر میں بیٹھنے والے رائیڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ حفاظتی چشمہ (سیفٹی گلاسسز) پہنیں تاکہ ان کی آنکھیں کیڑے مکوڑوں اور ریت کے ذرات سے محفوظ رہیں۔

ابوظبی میں واقع فیراری ورلڈ تھیم پارک میں موجود فارمولا روسا رولر کوسٹر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ رائیڈرز اس پر فارمولا ون کے تجربات کی ہمسری کرسکیں۔

اس کے فیچرز بھی ایف ون سپر کار کی طرح کے ہیں اور اس کے ٹریک بھی آٹو ڈرومو نیزونل مونزا جیسے ہیں، جس میں شارپ ٹرنز اور اچانک ڈراپس شامل ہیں جو کہ 4 اعشاریہ 8 جی تک جنریٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لیکن سب سے بڑھ کر اس رولر کوسٹر کو اس کی رفتار نے منفرد بنادیا ہے، یہ صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر صرف دو سیکنڈز میں اپنے ہائیڈرالک لاؤنچ سسٹم کی وجہ سے پہنچ جاتا ہے جو ایئر کرافٹ کیریئر پر لگے اسٹیم کیٹاپلٹس کی طرح کا ہوتا ہے۔