اسلام قبو ل کرنے کیلیے عمر کا تعین قرآن و سنت کیخلاف ہے، صاحبزادہ محمد زبیر

190

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ تبدیلی مذہب کا بل سراسر اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف ہے جبکہ آئین پاکستان میںہے کہ کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتااس لیے یہ قانون صریحاََ قرآن و سنت کے خلاف ہے ۔حضرت علی ؓ اور دیگر بہت سے صحابہ کرامؓ نے بچپن میں اسلام قبول کیااور ہمارے دین میں اسلام قبول کرنے کے سلسلے میں بھی عمر کی کوئی قید نہیں اور اس بل میں اسلام لانے والوں پر جو چند شرائط اور قیود لگائی گئی ہیں اس کا مقصد سوائے اس کے کچھ نہیںہے کہ لوگوںکو اسلام قبول کرنے سے روکا جائے اس بل کے آنے پر عوام سخت اضطراب کا شکا رہیں حکومت نے اس بل کو فوری طور پر واپس نہ لیاتو آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے اپنے لائحہ عمل کا جلداعلان کر یںگے۔