بھارت نے حقیقت چھپانے کے لیے غلط بیانی کی‘معید یوسف

246

اسلام آباد (اے پی پی)قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں حقیقت کو چھپانے کے لیے جعلی اور غلط بیانیے کو ہوا دی جبکہ پاکستان ماضی کی طرح آج بھی اپنا مخلصانہ اور حقائق پر مبنی موقف پیش کررہا ہے ، آج افغانستان اور دنیا ایک اہم موڑ پر ہیں۔ افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہو اس کے لیے عالمی برادری پر اجتماعی ذمے داری عاید ہوتی ہے، طالبان کے ساتھ تعلق بعض ممالک کے لیے سیاسی طور پر مشکل ضرور ہو سکتا ہے لیکن یہ ایک نازک موقع ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر نے برطانوی جریدے ’’دی انڈیپنڈنٹ‘‘میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں تحریر کیا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کی افراتفری سے گریز ہوسکتا تھا،بدقسمتی سے بھارت جیسے علاقائی بگاڑ پیدا کرنے والوں نے جھوٹا بیانیہ بنایا جن کا مقصد حقیقت کو چھپانا تھا کہ افغانستان میں بین الاقوامی کوششیں افغان عوام کی نظر میں جائز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی ہے ۔
معید یوسف