نیو سبزی منڈی کے سینئر نائب صدر اکرم آرائیں کی پی ٹی آئی رہنما اظہر شیخ سے ملاقات

163

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نیو سبزی منڈی کے معاملات کے حوالے سے سینئر نائب صدر اور سابق چیئر مین مارکیٹ کمیٹی اکرم آرائیں نے تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اظہر شیخ سے ملاقات کرکے انہیں نیو سبزی منڈی میں تاجروں کو درپیش مسائل خصوصا نکاسی اور فراہمی آب اور تاجروں کو الاٹ کیے گئے نقشے کیخلاف تعمیرات، قبصہ مافیا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اکرم آرائیں نے سبزی منڈی لطیف آباد سے نکال کر حیدرآباد دیہی میں منتقل کردی گئی ہے، جہان تاجروں کو کسی بھی قسم کی سہولت نہیں ہے پوری منڈی میں کاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی جمع ہے جس کے مچھروں کی بہتات ہے گندگی کے باعث کاروبار تباہ ہورہاہے اظہرشیخ نے پی ٹی آئی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔