ملک پر مسلط حکمرانوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جے یو آئی

108

سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام ملک میں دین اسلام کے نافذ کے لیے کوشاں ہے ملک پر مسلط حکمرانوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبداللہ پہوڑ نے جے یو آئی یونٹ اکبر پور کے زیر اہتمام جامع مسجد ابیلو میں منعقدہ مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبداللہ پہوڑ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حق والے عالم دین اور بزرگوں کی جماعت ہے جمعیت علماء اسلام کے قائدین پاکستان میں قرآن سنت کے قانون کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث مہنگائی، بے امنی عروج پر ہے، عوام دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں، عوام علماء کرام کی جماعت جے یو آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کریں۔ قرآن کا قانون ملک میں نافذ کرکے انقلاب برپا کردے گی، عوام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دیں کامیابی ضرور ملے گی۔