دادو، ٹیل میں پانی کی عدم دستیابی کیخلاف آبادگاروں کا دھرنا

112

دادو (نمائدہ جسارت) جوہی بیراج کے آبادگاروں کازرعی پانی کی قلت کیخلاف آبادگاروں عبداللطیف جمالی، میہر گاڈھی، سکندر جمالی، نذیر لونڈ و دیگر کی قیادت میں بڑی تعداد میں آبادگاروں کا دادو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے محکمہ انہار اور منتخب نمائندوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ جوہی بیراج کی ٹیل میں زرعی پانی کی عدم دستیابی کے باعث جوہی کے آبادگاروں کی ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی بنجر بن گئی۔ ٹیل کے آبادگاروں کا پانی بیراج کے منہ میں بیٹھے سیاسی بااثر آبادگار محکمہ آبپاشی کے عملداروں کی ملی بھگت سے پانی چوری کررہے ہیں جس باعث ہم زرعی پانی سمیت پینے کے پانی کی بوند کو ترس گئے ہیں مسلسل احتجاجوں کے باوجود محکمہ آبپاشی اور منتخب نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور پانی بند کرکے ہمارا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ، حکومت سندھ اور دیگر ارباب اختیاریں سے اپیل کی ہے کہ جوہی بیراج کے ٹیل کے آبادگاروں کے پانی چوری کے معاملے کا نوٹس لیکر بیراج اور نہروں پر تعینات