فروغ افرادی قوت پروگرام سے سعودیہ کی معیشت مستحکم ہو گئی‘محمدسلفی

120

کراچی(پ ر) نائب امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان ، ماہر تعلیم و مدیر جامعہ ستاریہ الا سلامیہ گلشن اقبال کراچی پروفیسر حافظ محمد سلفی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے نوجوانوں اور شہریوں کے لئے اچھے فیصلوں کو ۲۱ ویں صدی کا سایہ دار سائبان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے فروغ افرادی قوت پروگرام سعودی عربیہ میں معاشی انقلاب پیدا کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی کا شاہ سلمان کو پیغام تہنیت دیکر ان کا افرادی قوت پروگرام جو کہ89اسکیموں پر مشتمل ہے۔ انہیں اس کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد پاکستان کے جہاندیدہ ، تجربہ کار اور با صلاحیت بزرگ اساتذہ کرام سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں فیصل سلفی نے کہا کہ فنی اور ٹیکنیکل تعلیم ملکی ترقی اور ملکی معیشت میں ممدومعاون ثابت ہوگی ۔ جبکہ دینی علم سعودی عربیہ کے اسلامی تشخص کو ہمیشہ اُجا گر کرتا رہے گا۔