پر عزم ہیں کہ الیکشن 2023 ای وی ایم پر کروائیں، شبلی فراز

286

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا، ہم پر عزم ہیں کہ الیکشن 2023 ای وی ایم پر کروائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی نے کہا کہ  الیکشن ہمیشہ تنازعات کا شکار رہے ہیں،ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب جاناہوگا،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری بجلی کی ضرورت گرمیوں میں 24000 میگاواٹ ہوتی ہے، 60 سے 65 فیصد بجلی کولنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے، ملک میں غیر معیاری بجلی کی مصنوعات بنتی ہیں جو ضرورت سے ذیادہ بجلی استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان نے اپنی بجلی کی مصنوعات کو معیاری بنانے پر توجہ دی ہے، پاکستان میں 80 ملین پنکھے مارکیٹ میں ہیں، غیر معیاری پنکھے کا بل 950 روپے آتا ہے جبکہ اسٹار فائیو ریٹنگ کے پنکھے کا بل 384 روپے بل آئے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنولوجی نے کہا کہ 3400 میگا واٹ بجلی معیاری پنکھوں سے بچائی جا سکتی ہے، عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اسٹار ریٹنگ کے پنکھے سے انھیں کیا فوائد ہونگے۔

شبلی فراز نے کہا کہ فین انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، 356 ارب سالانہ صارفین معیاری پنکھوں سے بچا سکیں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سہولت بھی فین انڈسٹری کو مقامی سطح پر فراہم کی جائے گی۔