سنی تحریک سندھ کے جنرل سیکرٹری خالد حسن عطاری کے والدنور الٰہی قریشی سپرد خاک

135

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد حسن عطاری کے والد نور الٰہی قریشی علالت کے دوران 80 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ فیضانِ مدینہ آ فندی ٹاؤن حیدرآباد میں ادا کی گئی اورٹنڈو یوسف قبرستان سپر د خاک کیا گیا جبکہ فاتحہ سوئم بعد نماز جمعہ اللہ والی مسجد چوہان کانٹا پنجرہ پول میں منعقد کی گئی۔مرحوم کی نماز جنازہ اور فاتحہ سوئم میں پاکستان سنی تحریک، ایم کیو ایم پاکستان، انٹر نیشنل سیلانی ٹرسٹ کے انچارج، عزیز واقارب اور دوست احباب سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔