بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں، انتخابات کا انعقاد قومی ضرورت ہے، عبدالحمید عباسی

240

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالحمید عباسی نے الیکشن کمشنر کی جانب سے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے اور صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی و قومی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے، بلدیاتی ادارے عوام کے منتخب نمائندوں کے بجائے حکومتی اور سرکاری ایڈمنسٹریٹرز کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائلِ حل ہونے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کرے تاکہ عوام کے بنیادی مسائلِ ان کی دہلیزِ پر حل ہوسکیں۔