جھڈو، اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت 17 تا 19 ستمبر تعمیر سیرت کیمپ ہوگا

97

جھڈو (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ میرپور خاص ڈویژن کے ناظم ابوبکر عباس نے جھڈو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ معاشرے میں دین کی سربلندی کے لیے تعلیمی اداروں اور رہائشی حلقہ جات میں سرگرم عمل ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ ہر سطح کے طلبہ کی کردار سازی اور عملی و فکری تربیت کے لیے مختلف سطحوں پر اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے۔ اسی سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ میرپور خاص ڈویژن کے تحت ڈویژن بھر کے طلبہ کی تربیت کے لیے جھڈو میں 17 تا 19 ستمبر بروز اتوار سہ روزہ ’’تعمیر سیرت کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس تربیتی کیمپ میں قرآن لیکچر، درس حدیث، تربیتی لیکچرز، گروپ ڈسکشن، کیریئر پلاننگ ورکشاپ اور طلبہ کی دلچسپی کے لیے کھیلوں کے مقابلے بھی ہوں گے۔