قابل، محنتی اور ایماندار افسران محکمے کا اثاثہ ہیں، اعجاز احمد بلوچ

81

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) سیکرٹری محکمہ اطلاعات حکومت سندھ اعجاز احمد بلوچ نے ضلعی انفارمیشن آفیسر عمر کو ٹ قمرزمان بھمبرو کی جھو ٹے مقدمے میں نو اب شاہ پو لیس(اے سیکشن) کی جانب سے گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی۔اس بات کا اظہار انہوں نے مختلف اضلا ع سے آ ئے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور انفارمیشن آفیسرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے افسران کو یقین دہانی کروائی کہ معاملے کی شفاف انکوائری کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے بھی بات کی جائے گی جبکہ آئی جی سندھ کو بھی اس معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے خط لکھا جائے گا اور جھوٹی ایف آئی آر پر متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر ملوث اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل، محنتی اور ایماندار افسران ہمارے محکمے کا اثاثہ ہیں اور ان کے تحفظات اور مسائل کو دور کرنا میری اولین ترجیح و ذمے داری ہے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان، ڈائریکٹر ایڈمن واکائونٹس اختر علی سورہیو، ڈپٹی ڈائریکٹر حیدرآباد شہزاد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد غلام عباس گوراہو، ڈپٹی ڈائریکٹر مٹیاری محمد صابر کاکا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹنڈوالہٰیار خالد کمبوہ، انفارمیشن آفیسرز عالمگیر رانجھانی اور شیر محمد جمالی بھی موجود تھے۔