ٹنڈومحمد خان ،پی پی کا وفاق کیخلاف 26 ستمبر کو احتجاج کا اعلان

102

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں ، مہنگائی ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ اور ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کیے جانے کیخلاف 26 ستمبر کو حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا جائیگا ، کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں ،اور وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں اپنا کردار ادا کریں ، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ، جنرل سیکرٹری خریم کریم سومرو، ڈاکٹر میر حسن ملاح ، نور احمد ویسریو ، ڈاکٹر ایوب جت ، حارث صبحپوٹو ، پپن بھٹی ، معشوق بھٹی ، گلزار بھٹی ، جمن کہر ودیگر کا ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیپلز سومرا ہاؤس پر منعقد ہوا ، جس میں عہدیداران کی بڑی تعداد نیشرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ، جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو ، ڈاکٹر میر حسن ملاح ، نور احمد ویسریو ، ڈاکٹر ایوب جت ، امیر سلطان چانڈیو ، معشوق بھٹی ، حارث صبحپوٹو ، جمن کہر ، پپن بھٹی ، گلزار بھٹی ، تابش بھٹی ودیگر نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہے ، مہنگائی ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہزاروں افراد کو بیروزگار کیے جانے کیخلاف 26 ستمبر کو حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا جائیگا ، جس میں کارکنان اور عوام ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ، وفاق سے نفرت کا اظہار کریں گے۔