جانوروں سے متعلق دلچسپ معلومات

2727

1) برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں بغیر دم والی بلیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

2) اس دنیا میں ایک ایسا جانور بھی ہے جو تقریباً 700 سال تک زندہ رہتا ہے لیکن پانی نہیں پیتا۔ اور چالیس دن بعد ایک قطرہ پیشاب کرتا ہے۔ اس انوکھے جانور کا نام گوہ ہے۔ (حیات الحیوان، جلد 2، صفحہ 323)

3) دودھ دینے والے جانوروں میں سب سے کم دودھ ہاتھی کا ہوتا ہے۔

4) الو ایک ایسا پرندہ ہے جو اپنے شکار کو ثابت نگل لیتا ہے اور پھر تقریباً 12 گھنٹے بعد وہ ہڈیاں، اور کھال ایک گیند کی شکل میں باہر نکال دیتا ہے۔

5) برازیل ایک ایسا ملک ہے جہاں سینگوں والے مینڈک بھی پائے جاتے ہیں۔

6) جھینگر ایک ایسا جانور ہے جسکے کان اس کی اگلی ٹانگوں میں ہوتے ہیں۔

7) آپ کو پتہ پے ایک مچھلی ایسی بھی ہے جسکا دل اس کے سر میں ہوتا ہے۔ اس انوکھی مچھلی کا نام شرمپ مچھلی ہے۔

8) کاڈ مچھلی ایک ایسی مچھلی ہے جو صرف ایک سال میں 90 لاکھ انڈے پیدا کرتی ہے۔

9) سب سے تیز رفتار جاندار ایک پرندہ ہے جس کی رفتار 200 میل سے بھی زیادہ ہے۔ اس پرندے کا نام شاہین ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے سب سے تیز رفتار چیتے کی ہوتی ہے تاہم وہ زمینی جانوروں کے لحاظ سے ہے اور شاہین کی رفتار تمام حیوانات کے لحاظ سے۔

10) چمکادڑ کی اوسط عمر 20 سال ہوتی ہے۔