جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے،حافظ نعیم

358
جماعت اسلامی کا ”حقوق کراچی کارواں“ 20مارچ سے شروع  کرنے کا اعلان

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے اور اس کو اصل حالت میں لوٹاسکتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  شہری کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، وزیر اعظم کراچی میں تین سال میں 3 بار آئے اور تین پیکجز کا اعلان کیا لیکن عملا کچھ نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی نے کراچی سے بھاری اکثریت سے مینڈیٹ حاصل کیا لیکن آج کراچی کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ کراچی سے منتخب ہونے والے نمائندے کہاں ہیں،کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کیوں نہیں ہوا؟

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پانی کے بحران کے خلاف جمعہ3ستمبر کو شہر بھر میں 100سے زائد مقامات پر دھرنے اور 8ستمبر کو واٹر بورڈ ہیڈ آفس کا گھیراؤ کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے ترقیاتی پروجیکٹ کے لیے 18ارب روپے مختص کیے اس میں سے 2ارب روپے بھی خرچ نہیں کیے، وفاقی حکومت نے کراچی کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوئی بجٹ نہیں بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان نے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور کراچی کے عوام کے لیے K3منصوبہ مکمل کرنے کے بعدK4منصوبہ پیش کیا۔