۔ 11 شہروں میں ہمدرد کی 14روزہ شربت بزوری مہم

183

کراچی (پ ر)ہمدرد پاکستان کی جانب سے شدید گرمی کے موسم میںشہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لیے ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں تیار ہمدرد شربت بزوری معتدل شہریوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق14روزہ مہم میں پانچ لاکھ کے قریب شہریوں کو شربت بزوری معتدل پلایا جائے گا۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گجرانوالہ، جہلم، پشاور، مردان،ڈی اآئی خان، سرگودھا،گجرات اور راولپنڈی کے تمام بڑے ویکسی نیشن سینٹرز، شاپنگ سینٹرز ،ایسی جگہیں جہاں شہریوں کی آمد و رفت زیادہ ہو، مصروف شارع، اسپتال، عوامی پارک، رہائشی دیہی و شہری آبادیوںمیں ہمدرد پاکستان کی ٹیمیں مستعدی سے خدمت خلق میں مصروف عمل ہیں۔