بلدیہ شرقی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ایڈمنسٹریٹرشعیب ملک

210

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ شرقی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی متعلقہ محکمہ جات الرٹ ہو جائیں گے اور نکاسی آب کے امور دیں گے، محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ نکاسی آب کے حوالے سے ضروری مشینری اور دستیاب مشینری کو تیار رکھیں۔