ہر محکمے میں کرپشن ہے،مصطفی کمال

126

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آج عوام پریشان ہیں، ملک میں لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں کیونکہ مہنگا آٹا غریب کی پہنچ سے باہر کردیا گیا ہے۔ ہر محکمے میں کرپشن اور زیادہ ہورہی ہے، 70 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں۔ ملک میں جہاں جہاں عوام پریشان ہوں گے وہاں وہاں پی ایس پی ہوگی کیونکہ پی ایس پی پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم کی آواز اور آخری امید ہے۔