پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے تحت6ستمبر کے شہدا کی یاد میں تقریب ہوگی

92

کراچی (پ ر) پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹاؤن ( ٹاؤن کے مرکزی چیئرمین) ملک محمد نعیم اختر (ایڈووکیٹ) کی رہائش گاہ پر تعارفی تقریب اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں موجود ضلعی اور ٹاؤن عہدیداران نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ ضلع کورنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 6ستمبر1965 کے شہداء اورغازیوں سے اظہارِ عقیدت پیش کرنے کیلیے 6ستمبر2021بروز سوموار 10بجے دن مرکزی آفس کے لان میں فقید المثال پر وقار تقریب کا انعقاد ہوگا۔اس تقریب میں شاہ فیصل ٹاؤن ضلع کورنگی کی تعلیمی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین و صوبہ سندھ کے بانی میر نادر علی ابڑو خصوصی شرکت کریںگے۔