علم وادبی شخصیات نے پاکستان کی خدمت کی ،محمود احمد خان

146

کراچی (پ ر) کراچی کی قدیمی ریڑھی بستی میں ہانی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام سیدہ اشتیاق بانو میموریل اسکول میںکراچی کی نامور علمی ادبی شخصیات نقاش کاظمی ،محسن اعظم ملیح آبادی، ڈاکٹر شوکت اللہ جوہر،واحد حسین رازی ،سجاد ہاشمی، نور الہدیٰ ،عبدالصمد تاجی ،عاشق بلوچ ،نشاط غوری کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور مشاعرہ منعقد ہوا۔جبکہ معروف سماجی رہنما اور خطاط اویس آفاقی کو ان کی خدمات پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمود احمد خان نے کہا کہ علم وادب کی شخصیات نے پاکستان کی عملی طور پر خدمت کی ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے۔ان شخصیات کا پاکستان پر بڑا احسان ہے۔ اپنے اسلاف کو یاد رکھنا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا زندہ قوموں کی روایت ہے۔تحریک نفاذ اردو کراچی کے صدر محمد قاسم جمال نے کہا کہ مظہر ہانی نے عملی طور پر معاشرے اور سماج کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ۔