ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق

253

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہید ملت انڈربائی پاس کے قریب نامعلو م گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ موٹرسائیکل سوار حفیظ ولد حنیف جاں بحق ہوگیا حادثے کا ذمے دار ڈرائیور جائے حادثہ سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا ٹیپوسلطان پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش اسپتال منتقل کردی، سرجانی تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 اے میں جھاڑیوں سے 35سالہ طارق ولد وحید کی 4 روز پرانی لاش برآمد ہوئی متوفی نشے کا عادی تھا،گارڈن شو مارکیٹ عظیم پلازا عرب شاہ مزار کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کو بدترین تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا،لاش کی اطلاع پرگارڈن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی ،پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا اورلاش موقع پرپھینک دی ، 40 سالہ مقتول کی رات گئے تک شناخت نہیں ہوسکی تھی، منگھو پیر ناردرن بائی پاس مائی گاڑی مزار کے قریب پانی کے جوہڑ سے 16 سالہ حیات خان ولد نور حسین کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیاپولیس کے مطابق متوفی منگھوپیر کا رہائشی تھا پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ لیاقت آباد نمبر 4 کے ایک مکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اوربچی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔