وفاقی حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑدیے‘سنی تحریک

261

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی میں ریکارڈ تو ڑ ہواہے ۔اضافہ حکمرانوں نے تین سالوں میںمہنگائی کے سارے ریکارڈتوڑ دیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ اشیا خوردنوش کی قیمتیں عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں ،معیشت مستحکم ہوتی ہے تو روزگار میں اضافہ اور مہنگائی پر کنٹرول ہوتا ہے ،حکمران بتائیں یہ کیسی معیشت مستحکم ہورہی ہے کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کا سامنا کررہا ہے ،عوام کو روزگار مل رہا ہے نہ مہنگائی پر قابو پایا جارہا ہے حکومت عوام کو بتائے کب تک دعووں سے کام چلایا جائیگا ،عوام پہلے ہی لاک ڈائون کی وجہ سے شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں ، ہفتے میںدو چھٹیاں چھوٹے تاجروںاور مزدور طبقہ پر ظلم ہے بتایا جائے باقی دن کیا کرونا وائر س آرام کرتا ہے ،عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی کوئی مثبت پالیسی مرتب نہیں کی جارہی ہے ،حکمران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ایس او پیز پر عمل ہوگا تو کرونا وباء کا پھیلائو بھی نہیں ہوگا ،ملک کو انتشار سے بچانا سب کا مشترکہ فرض ہے ،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو فوی گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالے بیرونی ایجنٹ اسلام وملک دشمن ہیں ،انتہاپسندی کے خلاف ہیں مگر کسی کو صحابہ کرام کی توہین کرنے نہیں دینگے۔